کراچی میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے دو ملزم گرفتار

Meat

Meat

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) منگھو پیر سے مردہ گائے بھینسوں کو کاٹ کر گوشت فروخت کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر میں ایک رکشا ڈرائیور نے اطلاع دی کہ 2 افراد مردہ بھینس کو کاٹ رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپا مار کر ملزم زاہد اور شیراز کو مردہ جانور کے گوشت سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے بتایا کہ باڑہ مالکان نقصان سے بچنے کے لیے مردہ گائے بھینسیں انہیں فروخت کرتے ہیں اور وہ ان ہی باڑوں میں جانوروں کو کاٹ کر گوشت ہوٹل مالکان کو بیچتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزم عمران اور خادم حسین مفرور ہیں۔