کراچی کی مسلسل پانچویں شکست، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

PSL

PSL

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے مرحلے میں اتوار کے روز کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایونٹ میں مسلسل پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایونٹ میں اب تک مسلسل ناکامی کا سامنا کرنے والی ٹیم کراچی کنگز کے مداح جہاں ٹیم کی کارکردگی سے پریشان ہیں وہی سوشل میڈیا صارفین کنگز کی ہار پر مزے مزے کے تبصرے کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے مداح نے کراچی کنگز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمیں باتیں کرتے تھے جبکہ ایک صارف نے کراچی کی بیٹنگ کی آخری امید فردوس عاشق اعوان کو قرار دیا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 42 رنز سے شکست دی تھی۔