کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارا 39 ڈگری پر آ گیا

Karachi Heat

Karachi Heat

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر پر گرمی کے درمیانے درجے کی لہر کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے جب کہ بدھ کے روز پارا 39 ڈگری تک ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات نے گذشتہ روز شہر میں 5 روزہ گرم وخشک موسم کی پیش گوئی کی تھی،جس کے اثرات نمایاں ہونے شروع ہو گئے، بدھ کو دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں جبکہ بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی گرم ریگستانی ہوائیں شہر پر غالب رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،کم سے کم پارہ 26 فیصد رہا،ہوا میں نمی کا صبح کے وقت 81 فیصد تک بڑھ جانے کے سبب دن کے وقت حدت رہی،تاہم بعدازاں نمی کا تناسب صرف 28 فیصد ریکارڈ ہوا،گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔