کراچی میں گرمی کا راج برقرار، گرمی کی حالیہ لہر ایک ہفتہ جاری رہنے کا امکان

Karachi Heat

Karachi Heat

کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد گزشتہ کئی دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور گرمی کی حالیہ لہر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی شہر آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے ذیادہ محسوس کی جائے گی۔ تاہم دن بھر سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی جس کے باعث موسم قدرے قابل قبول ہو گا۔

شدید گرمی کے باعث ماہرین نے شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے منع کیا ہے تاہم باہر نکلنے کی صورت میں سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر اور پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر مزید ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔