کراچی: جماعتِ اسلامی کے دھرنے کا نواں دن، مظاہرین میں مسلسل اضافہ

Jamaat-e-Islami Protest

Jamaat-e-Islami Protest

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے میں شرکت کے لیے کارکنان کی آمد بھی جاری ہے۔

سندھ میں بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی کا دھرنا نویں روز میں داخل ہوچکا ہے، جس میں شرکت کے لیے شہر بھر سے جماعتِ اسلامی کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔

گزشتہ روز مرکزی امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے دھرنے میں شرکت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعتِ اسلامی نے ماضی میں بھی کراچی کی خدمت کی تھی، آج بھی شہر کے عوام کی آواز بنی ہوئی ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم لوکل گورنمنٹ بل کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے کالے قانون کے ذریعے شہری اداروں پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔