بلدیہ کورنگی کے تحت نماز عید الفطر کے انتظامات کے حوالے سے اقدمات کا اغاز

 DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ عالیہ کورنگی نے نماز عید الفطر کے حوالے سے مساجد و امام بارگاہوں ،عید گاہوں اور نماز عید کی اجتماع گاہوں کے اطراف ہنگامی بنیادوں پت بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ،صحت مند ماھول کے قیام کے حوالے سے صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے شاہراہوں اور گلیوں میں اسٹریٹ لائٹس کی دورستگی اور عید الفطر پر عوام کو تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے فیملی پارکوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل ،ملیر ماڈل ،کورنگی اور لانڈھی وزنز میں بیک وقت جاری ہے۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے میونسپل کمشنر عمران اسلم اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ہمراہ ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت عید الفطر سے قبل جاری بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر پر عوام کو صاف ستھرے صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور محکمانہ کاوشو ں کو بروئے کار لایا جائے ،نماز عید کے حوالے بلدیہ کورنگی کی جانب سے عید گاہوں پر جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے چیئر مین سید نیئر رضا نے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کے چاروں زون کے ذمہ داران کو ہدایت کی نماز عید سے قبل عید گاہوں ،نماز عید کی اجتماع گاہوں اور مساجد و امام بارگاہوں کے داخلی راستوں اور اطراف کی سڑکوں پر صفائی وستھرائی اور چونے کا چھڑکائو انجام دیا جائے بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے گلیوں اور محلوں کی سطح پر بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوںنے محکمہ پارکس بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے چاروں زونز میں عید لفطر پر فیملی پارکس ،گرین بیلٹس سمیت دگر تفریحی مقامات کو فعال بنا یا جائے تاکہ عوام کو عید الفطر پر بلدیاتی مسائل سے پاک معاشرے کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریحی سہولیات کی فراہمی کو یھی یقینی بنایا جا سکے۔