کراچی: پیسوں کے تنازع پر کاروباری پارٹنر نے ساتھی کو قتل کر دیا

Murder

Murder

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بفرزون میں ٹی وی اور نیٹ کیبل پارٹنروں کے جھگڑے میں ایک نے دوسرے کو قتل کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق قاتل منیر اور مقتول عرفان کے درمیان لین دین کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا جس پر منیر نے اپنے پارٹنر کو قتل کردیا۔

واقعے کے فوراً بعد کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کی ہے جس میں قاتل اسلحہ لیے کھڑا ہے اور اس کے پاس چھری بھی پڑی ہے جب کہ مقتول عرفان زمین پربے جان پڑا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مقتول کے اردگرد لوگوں کا ہجوم ہے لیکن کوئی بھی اسے اسپتال لے کر نہیں گیا تاہم پولیس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔