کراچی: دو مبینہ پولیس اہلکاروں نے مقامی صحافی کو لوٹ لیا

Police

Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں نیشنل ہائی وے پر مبینہ طور پر 2 پولیس اہلکاروں نے مقامی صحافی کو لوٹ لیا۔

مقامی صحافی موسیٰ کاظم نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا، تلاشی کے دوران جیب سے تنخواہ کے 22 ہزار روپے نکال لیے اور دھمکیاں دیں۔

موسیٰ کاظم کا کہنا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کی وردی پر عادل نام کا بیج لگا تھا۔

دوسری جانب شاہ لطیف پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے درخواست لکھ کر دینے کا کہہ کر روانہ کردیا۔