کراچی میں تھانوں کی سطح پر قائم انٹیلی جنس سیٹ اپ ختم

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں تھانوں کی سطح پر بنائے گئے انٹیلی جنس سیٹ اپ کو ختم کر دیا گیا۔

کراچی پولیس چیف نے تھانوں کی سطح پر کام کرنے والے انٹیلی جنس افسران اور اہلکاروں کو متعلقہ ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی پولیس چیف کے مطابق انٹیلی جنس اہلکاروں کے خلاف بہت زیادہ شکایات تھیں جس کی وجہ سے تھانوں کی سطح پر انٹیلی جنس سیٹ اپ کو ختم کیا گیا جس کے بعد اب انٹیلی جنس اسپیشل برانچ کرے گی۔