کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں جھگڑا

Aslam Khan Fight

Aslam Khan Fight

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے دکاندار کو تھپڑ دے مارا جب کہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر بندوق تان لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے اسلم خان کی جانب سے جھگڑے کے بعد مبینہ تشدد میں ملوث دکاندار پر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

دوسری جانب جھگڑے کے بعد تاجر رہنما بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے جا پہنچے۔