کراچی: قائد آباد سے انتہائی مطلوب 2 منشیات فروش گرفتار

Drug Dealer Arrested

Drug Dealer Arrested

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے قائدآباد سے 2 منشیات فروشوں کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق قائدآباد سے خفیہ اطلاع پر انتہائی مطلوب 2 منشیات فروشوں گلروز اور جہانگیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس ملی ہے، ملزمان قائدآباد، سکھن اور شرافی گوٹھ پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ ملزمان کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔