کراچی میں بارش کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

Karachi Schools

Karachi Schools

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے کے مطابق آج شہر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

دوسری جانب بارش کے باعث شہر کی جامعات جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے تمام پرچے منسوخ کر دیے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث شہر میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔