کراچی: محل نما بحری جہاز تفریح فراہم نہیں کر سکتا، جلد توڑنے کا عمل شروع ہو گا

Ships

Ships

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان آنے والے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے، خوبصورت اور آرام دہ بحری جہاز کو توڑنے کے علاوہ کوئی چارہ باقی نہ رہا۔

ذرائع کے مطابق ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کے پاس کروز شپ کو لنگر انداز کرنے کے لیے جگہ ہی مختص نہیں ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 14 منزلہ اور 1400 کمروں پر مشتمل محل نما بحری جہاز پاکستان تو پہنچ گیا لیکن عوام کو تفریح فراہم نہیں کرسکتا، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز Antares Experience نامی لگژری کروز شپ کو توڑنے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

شپ بریکنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاز کو توڑنے کے عمل میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ درکار ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کی دو تاریخ کو 14 منزلہ اور 1400 کمروں پر مشتمل محل نما ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بحری جہاز پاکستان پہنچا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شپ بریکنگ کیلئے خریدے جانے والے جہاز کو تفریح کا ذریعہ بنانے کے لیے کمپنی نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز ہونے والے اس کروز شپ کو پورٹ گرینڈ کے قریب لنگر انداز کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔