کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ بھر میں آج سے 26 ستمبر تک 7 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

پنجاب میں انسداد پولیو مہم 24 ستمبر تک جاری رہے گی جبکہ بلوچستان کے تمام 34 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا۔

بلوچستان میں 5 روزہ مہم کے دوران 25 لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں پہلے سے شروع انسداد پولیو مہم 23 ستمبر تک جاری رہے گی۔