کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان

Karachi Winter

Karachi Winter

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عام طور پر کراچی اور سندھ میں موسم سرما 15 فروری تک ہوتا ہے، تاہم اس بار موسم سرما معمول سے طویل رہنے کا امکان ہے، اور کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم شمالی علاقوں سمیت وسطی پنجاب میں پہنچ چکا ہے، ہواؤں کا سسٹم بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔