کراچی ٹیسٹ کا دوسرا روز: اظہر علی اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ

Karachi Test

Karachi Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی پہلی اننگز میں پروٹیز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا 4 وکٹ پر 33 رنز کے ساتھ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5، 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستان کے دونوں بلے بازوں نے وکٹ دیے بغیر ٹیم کا اسکور 115 رنز پر پہنچا دیا ہے اور قومی ٹیم کو اب بھی جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 105 رنز درکار ہیں۔ اظہر علی 46 اور فواد عالم 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز پہلے جنوبی افریقا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پھر پاکستان کے بھی 4 کھلاڑی 27 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔