کراچی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

 Karachi Test

Karachi Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 14 سال بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز ہوگیا جس میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، جنوبی افریقا کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، وکٹ بہت خشک ہے ، لگ رہا ہے گیند بریک ہو گا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے عمران بٹ اور نعمان علی کا ڈیبیو ہے۔

قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ کو یونس خان اور نعمان علی کو یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔

قومی ٹیم جن 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، عابد علی ،عمران بٹ، محمد رضوان ، فہیم اشرف، شاہین شاہ، حسن علی، فواد عالم ، نعمان علی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔