کراچی میں آج پھر تیز بارش کا امکان

Karachi Rain

Karachi Rain

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج پھر تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر قائد میں سہ پہر تین سے چار بجے کے بعد بارش ہو سکتی ہے، کل کے مقابلے میں آج بڑے پیمانے پر تیز بارش متوقع ہے۔

حکام محکمہ موسمیات کے مطابق رات گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی تھی اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک شہر میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔