کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi Traffic Accidents

Karachi Traffic Accidents

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹریفک حادثے میں 2موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ دونوں نوجوان سگے بھائی تھے۔ ریسیکو کارکنوں نے جاں بحق نوجوانوں کی لاشوں کوجناح اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پرواقع ایکسپو سینٹرکے قریب ڈمپرکی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہو گئیں۔خاتون کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔