کراچی: ٹریلر کی شادی سے واپس آنے والی وین کو ٹکر، 12 افراد زخمی

Rescue

Rescue

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب ٹریلر نے وین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ لیاری سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس ابراہیم حیدری جا رہے تھے کہ نیو چالی سگنل کے قریب پیچھے سے ٹریلر نے ٹکر مار دی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ حادثے کے فوری بعد ٹریلر کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہو گئے۔