ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تحت موسمیات چورنگی گلستان جوہر پر سبیل حسین قائم

HAND TO HAND WELFEAR ORG

HAND TO HAND WELFEAR ORG

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام موسمیات چورنگی گلستان جوہر یونیورسٹی روڈ پر شہداء کربلا کی یاد میں سبیل حسین قائم کردیا گیا جو کہ عاشورہ محرم الحرام تک قائم رہیگا ،سبیل حسین پر ٹھنڈے پانی اور دودھ کی شربت کا اہتمام کیا جارہا ہے ،کیمپ پر چیئر مین فیصل ملک اور عدنان قاسم نے رضا کاروں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امام حسین اور اُن کے رفقاء نے کربلا میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر نا نا رسول پاک ۖ کے دین کو بچا لیا ہمیں سیرت محمدی ۖ پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنا نا ہوگا جب ہی ہم حسینیت کا حق ادا کر سکتے ہیں۔

چیئر مین فیصل ملک نے بتا یا کہ ہینڈ ٹو ہینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن عوامی خدمت اور معاشرے میں تبدیلی کے لئے عوامی کے باہمی تعاون سے اقدامات کو بروئے کار لارہی ہے انہوںنے کہا کہ محرم الحرام کی مناسبت سے موسمیات چورنگی پر سبیل حسین کا اہتمام کیا گیا جو کہ عاشورہ محرم تک قائم رہے گا۔

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری