کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر آ گیا

Karachi

Karachi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کی ریگستانی ہواؤں کے اثرات باعث شہر کی فضائیں ڈیڑھ ماہ بعد بدھ کو پھر مضر صحت ریکارڈ ہوئیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ کی صبح 9 بجے کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پرآگیااس دوران شہر کی فضاوں میں آلودہ ذرات کی مقدار 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی،دنیا کے آلودہ شہروں میں کھٹمنڈو نیپال پہلے، چینگمائی تھائی لینڈ دوسرے جبکہ بھارتی شہر دہلی تیسرے نمبر پر موجودرہا، رات 8 بجے بھی کراچی 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں 5 ویں نمبر پر رہا۔

ترجمان محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی ہوائیں شہر پر انداز ہونے کی وجہ سے فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار بڑھ رہی ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 درجیتک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت، 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔