کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا

Karachi Pollution

Karachi Pollution

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر رہا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق پیر کی صبح کراچی کی فضائیں کئی روز بعد دوبارہ مضر صحت ریکارڈ ہوئیں جس کے دوران کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج چھٹے نمبر پررہا اور فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے جاری کردہ چارٹ میں دنیاکے آلودہ شہروں میں کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے نمبر پراور کولکتہ دوسرے نمبر پر رہا، درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرصحت ہے،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے ،301 سے زائددرجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔