کراچی سے 2 سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی بازیاب، ملوث ملزم گرفتار

kidnapped Girl

kidnapped Girl

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر سے دو سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی بازیاب کرا لی گئی۔

پولیس کے مطابق منگھوپیر سے 2 سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے، لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم مہراب اور عاصمہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ مغویہ کے بھائی علی محمد کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار اغواکار مدعی کی بیوی اور سسر ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مدعی کے سسر نے زبردستی کم عمر مغویہ سے نکاح بھی کیا، اغوا کا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ادھر پولیس کی جانب سے سولجر بازار میں کارروائی کی گئی اور اسٹریٹ کرائمزکی متعدد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔