کرن جوہر نے اپنے 4 سالہ بیٹے کا بھی آڈیشن لے لیا، ویڈیو سامنے آگئی

Karan Johar

Karan Johar

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) معروف ہدایتکار کرن جوہر بالی وڈ میں بہت سے اداکاروں کے بچوں کو فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے بیٹےکو بھی فلموں میں متعارف کرانے میں زیادہ دیر نہیں لگائیں گے۔

کرن جوہر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہیں اپنے 4 سالہ بیٹے یش کا آڈیشن لیتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔

ہدایتکار نے اپنے بیٹے کو مختلف expressions(تاثرات) پر اداکاری کرنے کو کہا اور یش بھی والد کے اشاروں پر بہترین اداکاری کرتے ہوئے نظر آیا۔

واضح رہے کہ کرن جوہر نے اپنی فلموں کے ذریعے عالیہ بھٹ، ورون دھون اور دیگر اداکاروں کے بچوں کو متعارف کرایا ہے جس کے باعث انہیں انڈسٹری میں ’اقربا پروری کو فروغ دینے‘ کے لیے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔