کرینہ اور سیف کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش، تیمور بڑا بھائی بن گیا

Kareena Kapoor and Saif Ali Khan

Kareena Kapoor and Saif Ali Khan

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ کی مقبول ترین اداکار جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں آج بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کرینہ کے قریبی دوست ڈیزائنر منیش ملہوترا اور کرینہ کی کزن ردھما کپور کی جانب سے کی گئی ہے۔

ڈیزائنر منیش ملہوترا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کرینہ اور سیف کو دوسرے بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور دسمبر 2016 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

سیف علی خان کی کرینہ سے یہ دوسری شادی ہے جبکہ ان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی اور ان سے بھی چھوٹے نواب کے 2 بچے ہیں جن میں اداکارہ سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان شامل ہیں۔