مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سب سے بڑے دوست روس نے بھی بھارت کو مایوس کر دیا

Narendra Modi

Narendra Modi

روس (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت کے سب سے بڑے دوست روس نے بھی اسے مایوس کر دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا۔

روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔