کشمیر میں بیٹیاں پکار رہی ہیں اور حکمران مذمتی بیانات دے رہے ہیں: سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بیٹیاں پکار رہی ہیں لیکن حکمران مذمت کے بیانات جاری کر رہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ 22 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو بھی آر ایس ایس کے دہشت گردوں سے بچانا ہوگا، یہ برہمن راج کشمیر ہڑپ اور ہندوستان سے مسلمانوں کو بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 35 روز سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک کربلا برپا ہے، کشمیر میں بیٹیاں پکار رہی ہیں لیکن حکمران مذمت کے بیانات جاری کررہے ہیں۔

سراج الحق نے 15 ستمبر کو کوئٹہ اور 6 اکتوبر کو لاہور میں کشمیر مارچ کا اعلان کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی گئی ہے، ایک سال گزر گیا، حکمران خود بھی رو رہے ہیں اور عوام کو بھی رلا رہے ہیں۔