کشمیر میں بھارتی مظام اور کرفیو کے نفاذ کیخلاف ملک بھر میں شہری سراپا احتجاج

Kashmir Protest

Kashmir Protest

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں نکالی گئی مختلف ریلیوں میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عالمی برادری وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

کشمیر میں دو ماہ سے زائد کرفیو اور مظالم کیخلاف پاکستانی کشمیریوں کی آواز بن گئے۔ شہر شہر نکالی گئی ریلیوں میں بھارت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور میں ڈی سی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ شرکا وادی میں مظالم کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔ سرگودھا، چشتیاں اور دیگر کئی شہروں میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ننکانہ صاحب میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ مظاہرے میں سکھ کمیونٹی بھی شریک ہوئی۔

ڈیرہ بگٹی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی گئی جس میں مختلف مکتب فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فضا کشمیربنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

کرک میں شہری کشمیر میں بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج بن گئے۔ ریلی کے شرکا نے عالمی برادری سے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔