وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا 74 واں روز، کشمیری گھروں میں قید

Indian Army in Kashmir

Indian Army in Kashmir

سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ وادی میں بھارتی جبری پابندیوں کا آج 74 واں روز ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 74 ویں روز بھی مواصلاتی نظام مفلوج اور لاک ڈاؤن برقرار ہے۔ کشمیری اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت کے باعث انسانی بحران جنم لینے لگا۔

گزشتہ روز بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی پر وادی کے لوگوں میں شدید غم اور غصہ پایا جا رہا ہے۔ 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے ہی کشمیر کے حالات کشیدہ ہیں۔