مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے نومبر میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا، رپورٹ

Indian Forces Kashmir

Indian Forces Kashmir

سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) مقبوضہ کشمیرمیں مزید 20 کشمیری بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسزنے نومبر میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والوں میں 8 کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا۔

بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے پرامن کشمیریوں پر بھارتی فوج کے تشدد، شیلنگ اور فائرنگ سے 18 افراد زخمی ہوئے جبکہ 66 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں زیادہ تعداد طلبا کی ہے۔

بھارتی فورسز نے نام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں گھروں کوبھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کے نام پر مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھروں میں گھس کر لوگوں کو ہراساں بھی کیا۔