کشمیر سے لے کر کراچی تک تمام قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔ کامران یوسف گھمن

Kamran Yousuf Ghuman

Kamran Yousuf Ghuman

فرانس (بیورو رپورٹ) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سابق کوآرڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ کامران یوسف گھمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا جلسہ ان سب کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہو گئی۔

پیپلزپارٹی کے 50سال مکمل ہونے پر پاکستانی عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کی واحد مقبول ترین پارٹی پاکستان پیپلزپارٹی ہے ۔ آج عام پاکستانی تھے جو کسی بھی قسم کے لالچ کے بغیر اکٹھے ہوئے تھے جو جانتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے لال بلاول بھٹو کے ہاتھ میں ہے۔

آج پاکستانی عوام نے یہ ثابت کر دیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی ۔ ہمیں اپنے قائد بلاول بھٹو پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ اپنے نانا اور ماں کی طرح ملک و ملت کا نام پوری دنیا میں روشن کرے گا۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کی ایک آواز پر جاں بھی قرباں کر دیں گے ۔ میں آخر میں صرف ایک شعر کہنا چاہتا ہوں کہ

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

جئے بھٹو جئے بھٹو