شہداء کشمیر رائے حق کے علمبردار ہیں قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صائمہ ندیم

 Saima Nadeem

Saima Nadeem

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم کی جانب سے یوِم شہداء کشمیر کے موقع پر اپنے کشمیری بھائی اوربہنوں کے نام پیغام میں کہا کہ شہداء کشمیر رائے حق کے علمبردار ہیں جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔تیس سے ذیادہ سالوں سے کشمیر کی بہادر عوام اپنے حق کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔ان بے شمار شہداء کی قربانیاں کشمیر کی فتح کا عندیہ دے رہی ہیں اور ہمارے شہداء ہمارے لیے باعث فخر ہے۔مورخہ 13جولائی 1931کو نماز فجر کے وقت ایک نوجوان نے اذان شروع کی تھی لیکن مہاراجہ کے سپاہیوں نے اس کو گو لی مار کر شہید کردیا، تاہم اذان کی تکمیل تک بائیس نوجوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیابرہان وانی شہید کی شہادت کے بعد پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی اور اپنے ہیرو شہید برہان وانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آج مجھے سمیت پورا پاکستان اپنے کشمیری شہداء اور نہتے کشمیری بھائی بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دہشتگردی کا رنگ دینے کی کوشش کر رہا ہے آج بھار ت میں موجود مسلمانوں کو اور دیگر اقلیتوں کو خطرات لاحق ہیں جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین میں ترمیم کشمیریوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جموں کشمیر میں ایک عرصے سے مظالم کر رہا ہے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے، بھارتی بربریت اور ظلم کی تازہ تصویر ابھی کچھ روز قبل ہی پوری میڈیا نے دنیا کو دکھائی جس میں انہوں نے معصوم نواسے کے سامنے نانا کو قتل کردیا تھا، ہلٹر مودی تم جتنے ستم کرلو ہم اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر کی فتح قریب ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کی عوام کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔مودی ہلٹر کا مکروہ چہرہ عالمی برداری دیکھے چکی ہے یہ مودی قصائی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔پاکستان پاکستان کی افواج اور پوری قوم اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان زندہ آباد کشمیر بنے گا پاکستان شہداء ملت پائیدن آباد۔

جاری کردہ :میڈیا سیل ،صائمہ ندیم
اراکین قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری منسٹری بین الصوبائی روابط
پاکستان تحریک انصاف
0300-2812068