کشمیری رہنما کی رہائی کیلئے امریکی رکن کانگریس کا بھارتی سفیر کو خط

Khurram Pervez

Khurram Pervez

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کشمیری رہنما خرم پرویز کی رہائی کے لیے امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے بھارتی سفیر کو خط لکھ دیا۔

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کی جانب سے بھارتی سفیر کو لکھے گئے خط میں سوال اٹھایا کہ خرم پرویز سے بھارت کو کیا خطرہ ہے؟

بریڈ شرمین نے لکھا کہ خرم پرویز کو ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت تک نہیں دی جا رہی، آخر خرم پرویز کو کب فیئر ٹرائل کا موقع دیا جائے گا؟

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے نامور کشمیری رہنما خرم پرویز کو گزشتہ برس نومبر میں سری نگر سے گرفتار کیا تھا۔