کشمیریوں سے رشتہ کلمے کی بنیاد پر ہے، مشکل وقت میں مظلوم بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوریں گے، عنایت اللہ

Rally

Rally

کراچی: کشمیری نوجوانوں کی شہادتیں آزادی کیلئے رنگ لائیں گی۔ کشمیر کی تقسیم ناقابل قبول عمل ہے،پاکستان دنیا بھر بالخصوص خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کو لگام دے۔ جنیو ا معاہد ے کی پاسداری نہ کرنیوالے انصاف اور انسانیت کے دشمن ہیں،ایسے ممالک کی رکنیت ختم کی جائے جو جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ کشمیریوں سے ہمارا رشتہ لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا، کشمیرکی آزادی میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرینگے،ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق ناظم اعلیٰ صفدر صدیقی، ناظم سندھ عنایت اللہ فاروقی، ناظم مالیات فیضان شہزاد، ناظم کراچی ملک اشتیاق، ناظم عمومی شیر جہان و دیگر نے 6 سمتبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر MSO کراچی کے زیراہتمام نکالی جانے والی ”کشمیرہماراہے طلبہ ریلی” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائز یشن پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ راناذیشان کے حکم پر ملک بھرکی طرح مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے زیراہتمام گرومندر تا کراچی پریس کلب ”کشمیرہماراہے طلبہ ریلی” کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیرپرغاصب بھارت نے عرصہ درازسے قبضہ کررکھاہے،بھارتی درندوں کی سفاکیت اورظلم وسربریت کی انتہاہوگئی لیکن عالمی ٹھیکیداراقوام متحدہ اورحقوق انسانی کی دعویدار تنظیموں کواس جانب توجہ دینے کی فرصت ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مذمتی قرارداد یں پاس کرنے سے کشمیریوں پر جاری مظالم بند نہیں ہوسکتے، مسلمانوں کی مشترکہ عالمی تنظیم اوآئی سی کوچاہیے کہ فوری طورپراپنے مظلوم بھائیوں کی مددکیلئے قدم اٹھاتے ہو ئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرتے ہوئے کشمیریوں کوغاصب بھارت سے آزادی دلانے کیلئے تمام ترکاوشیں بروئے کارلائیں۔ ”کشمیر ہماراہے طلبہ ریلی” سے مقریرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈوں نے مقبوضہ وادی کشمیر میں فساد کرا کے کشمیری مسلمانوں سے ان کا حق خودارادیت چھین لیا۔ بھارت مسلسل عالمی امن کے قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھتا ہے جبکہ ہم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے ز یراہتمام نکالی جانے والی ”کشمیرہماراہے طلبہ ریلی” میں طلبہ تنظیموں کے راہنماوؤں، تاجر برادری، وکلاء کے علاوہ دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق افرادنے بھر پور شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے جبکہ غاصب نریندرمودی کی تصاویر اور بھارتی پرچم نذرِ آتش کیا۔

جاری کردہ محمد عادل انصاری
ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سندھ
0321-212686