کشمور واقعہ: پولیس افسر محمد بخش کا کراچی تبادلہ

Mohammad Bakhsh

Mohammad Bakhsh

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) زیادتی کے ملزمان گرفتار کرنے والے سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش کا تبادلہ کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) محمد بخش کا تبادلہ کشمور سے کراچی کردیا گیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد بخش کا تبادلہ کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹر میں کیا گیا ہے جہاں اب وہ پولیس اہلکاروں کو تربیت دیں گے۔

واضح ر ہےکہ محمدبخش نے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنی بیٹی کی جان خطرے میں ڈالی تھی جس پر پولیس افسر کو سندھ پولیس اور سندھ حکومت نے شاندار خراج تحسین پیش کیا اور پولیس افسر کے اعزاز میں تقاریب کا انعقاد کرکے انعامات سے نوازا گیا۔

جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اے ایس آئی محمد بخش کو فون کیا تھا اور ان کے کارنامے پر شاباش دی تھی۔