کین سائنو ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کر لیے، ڈاکٹر فیصل سلطان

Dr. Faisal Sultan

Dr. Faisal Sultan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سائنو ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ پر قومی ادارہ صحت کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فیصل سلطان کا کہنا تھاکہ فارمولیشن اورپیک کی گئی ویکسین نے سخت ترین کوالٹی ٹیسٹ پاس کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن کیلئے اہم پیشرفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسین کی فارمولیشن اورپیکنگ کین سائنو بائیو چائنا کے تعاون سے ممکن ہوئی۔

پاکستان میں تیار چینی ویکسین سائنو ویک کو پاک ویک کا نام دیا گیا ہے۔