خالد جمیل شمسی، غلام محمد خان، محمد ارشد ندیم معاذ جی سمیت اسپورٹس شخصیات کا فرحان عیسیٰ کو مبارکباد

DR FARHAN EESA

DR FARHAN EESA

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سابق صدر ،سجاس کے سرپرست اعلیٰ ،کھیلوں کی نامور شخصیت پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ روٹری انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ 3271 کے گورنر کی حیثیت سے اپنی ذمہ درایاں سنبھال لیں ،اس حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن تقریب کا انعقاد ہوا اس موقع پر روٹری انٹر نیشنل کے ٹرسٹی عزیز میمن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہ روٹری کلب کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے اور اُن کی اولین کوشش ہوگی کہ میری گورنری کے دور میں کھیلوں کی تنظیموں اور اداروں کی مشکلات کا خاتمہ ہو اور میں حکومتی اداروں سے بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے کاوشیں اور کوششوں کو جاری رکھوں گا انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت پورے ملک میں ہم نے ٹیبل ٹینس کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ باسکٹ بال ،کراٹے اور کھیلوں کے دیگر شعبوں کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے ادارے عیسیٰ لیبارٹری کے تحت بھر پور تعاون اور سرپرستی کی ہے اور انشا اللہ یہ سلسلہ روٹری انٹر نیشنل کے پلیٹ فارم سے بھی جاری و ساری رہیگا ۔دریں اثناء پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی ،معروف اسپورٹس ڈئزانر و کھیلوں کے سرپرست ندیم معاذ جی ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،کمشنر کراچی افتخار علی شالوانی ،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میٹرو پولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،اور دیگر نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ عبداللہ کو روٹری انٹر نیشنل کا ڈسٹرکٹ گورنر کی ذمہ درایاں سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اپنے ادارے عیسیٰ لیبارٹری کی طرح روٹری انٹر نیشنل کے پلیٹ فارم سے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلا ح و بہبود اور سرپرستی کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے ۔
جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر