پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن: ن لیگ نے اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی

Ali Hussain Khan and Malik Mazam

Ali Hussain Khan and Malik Mazam

خوشاب (اصل میڈیا ڈیسک) خوشاب میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے کامیابی حاصل کر کے اپنی نشست دوبارہ حاصل کر لی ہے۔

پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان اور ن لیگ کے ملک معظم کلو کے درمیان اصل مقابلہ تھا تاہم پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد، امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی میدان میں تھے۔

یاد رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 73081 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 62903 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی پی 84 خوشاب کے نتائج کی وصولی میں کوئی دشواری نہیں ہوئی۔