خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

Earthquake

خضدار (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خضدار میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر تین اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی زیر زمین 16کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکا مرکز خضدار سے 155کلو میٹر مشرق میں تھا۔

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔