خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کیلئے بے بی فرینڈلی سینٹر قائم

Baby Friendly Center

Baby Friendly Center

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے بے بی فرینڈلی سینٹر بنادیا گیا ہے اور مختص کمرے کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے دفاتر میں کام کرنے والی ایسی خواتین جن کے چھوٹے بچے ہیں ان بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے دفاتر میں جگہ مختص کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کو یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے کہ جہاں بچوں کو دودھ پلانے کے حوالے سے کیوٹ ڈے سینٹر بنایا گیا ہے اور الگ سے جگہ مختص کردی گئی جسے خوبصورتی سے سجا دیا گیا ہے جہاں بچوں کے لیے گہواروں کا انتظام کیا گیا ہے اور چھتوں پر کارٹون بھی بنائے گئے ہیں۔