fbpx

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ مچھ کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی نے سانحہ مچھ کے خلاف مذمتی قرار داد متقفہ طور پر منظور کر لی۔

قرارداد میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں سانحہ مچھ کے خلاف قرارداد حکومتی اور اپوزیشن ممبران کی جانب سے مشترکہ طور پیش کی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اور امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔

قرارداد میں مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ان واقعات میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔