خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ خیبرپختونخوااسمبلی نے صوبے میں ڈیجیٹل کرنسی یعنی کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے قانون سازی کامطالبہ کیاہے، پی ٹی آئی کی سمیرا شمس کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی وقت کی ضرورت ہے اس سے متعلق ایک قرارداد پہلے بھی منظور کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے اراکین صوبائی اسمبلی، آئی ٹی کے ماہرین اور شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے قانون سازی کی جا سکے۔ ایوان نے قراردادکی متفقہ منظوری دیدی۔