خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے خاصہ دار و لیویز کے شہید اہلکاروں کے لواحقین کا دھرنا

Protest

Protest

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق لیویز اور خاصہ دار فورس کے شہید اہلکاروں کے لواحقین نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس فورس میں تبدیل کی گئی خاصہ دار فورس اور لیویز کے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا، دھرنے میں شہید اہلکاروں کے بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے شہید لواحقین کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سابق خاصہ دار اور لیویز کے شہید اہلکاروں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کو بھی دیگر فورسز کے شہید اہلکاروں کے برابر مراعات دی جائیں، جب تک قبائلی اضلاع سے منتخب نمائندے ان کے مطالبات نہیں سنتے احتجاج جاری رہے گا۔