خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، عاطف خان کی واپسی

Atif Khan

Atif Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، عاطف خان، فیصل امین گنڈا پور ،شکیل خان اور فضل شکور کل بطور وزیر حلف اٹھائیں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق عاطف خان، فیصل امین، شکیل خان اور فضل شکورکو بطور وزیر کابینہ میں شامل کیا جائے گا، چاروں ایم پی ایز کی تقریب حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

عاطف خان اور شکیل خان کو گزشتہ سال کابینہ سے برطرف کیا گیا تھا جب کہ فیصل امین، علی امین گنڈا پور کے بھائی ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے جیونیوز کو بتایا کہ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں کل چار ارکان اسمبلی بطور وزیرگورنر شاہ فرمان سے حلف لیں گے، چاروں ممبران کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیا جارہا ہے۔

کامران بنگش کے مطابق حلف اُٹھانے والوں میں عاطف خان، شکیل خان، فضل شکور اور فیصل امین گنڈاپور شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزراء کے محکموں کا فیصلہ وزیراعلیٰ محمود خان بعد میں کریں گے۔