خیبر پختونخوا: کورونا کیسز سامنے آنے پر مزید تعلیمی ادارے بند

Khyber Pakhtunkhwa - Corona Cases

Khyber Pakhtunkhwa – Corona Cases

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب مزید تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیربالا میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے پر یونیورسٹی کے 4 شعبہ جات 5 دن کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔

جو شعبہ جات بند کیے گئے ان میں کمپیوٹر سائنس، جیالوجی، ایگری کلچر اور بائیوٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں تاہم متعلقہ شعبہ جات میں آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

دوسری جانب ڈگری کالج نوشہرہ کو بھی طلبہ، اساتذہ اور کلاس فورملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بند کردیا گیا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق کالج 27 نومبر تک بند رہے گا اور اس سلسلے میں طلبہ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔