خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال

Dr. Izzat Khan

Dr. Izzat Khan

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس سے انتقال کر گیا۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ کے ڈاکٹر عزت خان کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور وہ انتقال کر گئے۔

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ ڈاکٹرعزت خان ڈی ایچ کیواسپتال چارسدہ میں پرنسپل میڈیکل آفیسرتھے اور وہ 2 ہفتوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔