خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

Dr. Alia

Dr. Alia

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عالیہ 2 ماہ سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جو کہ اب انتقال کر گئی ہیں، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے بھی ڈاکٹر عالیہ مختیار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 68 اور شہید ہیلتھ ملازمین کی تعداد 106 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا ویکسین موبائل یونٹ فعال کردیے گئے ہیں جہاں دوردرازعلاقوں میں موبائل یونٹ کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے ہر تعلقہ میں 5 موبائل یونٹس کام کریں گے۔