خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر شہید

Lady Doctor

Lady Doctor

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور لیڈی ڈاکٹر شہید ہو گئیں۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر عالیہ سرفراز اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں تاہم وہ کورونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔

ڈاکٹر عالیہ سرفراز ڈی ایچ کیو اسپتال ہری پور میں گائنی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ رہ چکی تھیں۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہو گئی ہے۔