خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Lockdown

Lockdown

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت نے پشاور کے ضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان کے پی کے کامران بنگش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ضلع مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کل سے اگلے 7 روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تاہم اشیائے خوردونوش، ادویات، میڈیسن اور دیگر اشیائے ضرور یہ کی دوکانیں کھلی رہیں گی،

ترجمان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔